چوریاں ،ڈکیتیاں ،کئی شہری لٹ گئے ،لاکھوں کا نقصان
ڈیفنس ،ٹاؤن شپ ،ہربنس پورہ ،ٹبی سٹی ، ملت پارک میں ڈاکوؤں کی وارداتیںچورنولکھا،گرین ٹاؤن ،داتادرباراوربرکی سے 2گاڑیاں ،3موٹرسائیکل لیکرفرار
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں رضوان سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں اسرار سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں ذیشان سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں افتخار سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اورملت پارک میں فرحان سے 1لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹا۔ چورنولکھا اور گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ،اتا دربار اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرارہوگئے ۔