اپنی نظر اتارتا ہوں کیونکہ نظر لگ جاتی ہے :صاحبزادہ فرحان

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہاہے کہ میں اپنی نظر اتارتا ہوں کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔۔۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے ، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اُمید ہے قومی کرکٹ ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا تو پرفارمنس دوں گا۔