ہر نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں:حسین طلعت

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پشاور زلمی کے کھلاڑی حسین طلعت نے کہا ہے کہ ہر نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں، ویسے 3 یا 4 نمبر پر کھیلتا ہوں۔۔۔
ڈیپارٹمنٹ کپ اور چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین پرفارمنس دی،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی کے تاحال میچز اچھے نہیں ہوئے لیکن ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے ۔ پہلی بار 2018 میں قومی ٹیم میں منتخب ہوا تو کئی چیزوں کا علم نہیں تھا، اگر قومی ٹیم میں موقع ملے تو تسلسل کے ساتھ ملناچاہیے ۔