پی ایس ایل :پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ۔
دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے پر کمنٹیٹر نے دلچسپ تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے اپنے بھائی عبید شاہ کو گیند کروانے سے قبل اشارے بھی کیے ۔ملتان کی 9 وکٹیں گرنے کے بعد عبید شاہ وکٹ پر آئے اور اس دوران انکے بھائی نسیم شاہ بولنگ کروا رہے تھے ۔ افتخار احمد کے سنگل لینے پر عبید شاہ کو اپنے بھائی کی بولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔عبید شاہ نے نسیم شاہ کی دو گیندوں کا ہی سامنا کیا تاہم وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے ۔ نسیم شاہ نے آخری گیند کروانے سے قبل اپنے بھائی عبید شاہ کو اشارہ بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔