سویڈن :فائرنگ سے 2افراد ہلاک
سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈش پولیس نے کہا ہے کہ گوتھنبرگ شہر میں فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے ۔۔
20اور 25 سال کی عمر کے دو افراد کو زخمی حالت میںہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کے پاس کسی مشتبہ شخص کی اطلاع نہیں ۔ سویڈش میڈیا کا کہنا تھا اس حملے کا تعلق گروہی دشمنی سے ہو سکتا ہے ۔