ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم ،آئندہ ہفتے گفتگو پر اتفاق

 ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم ،آئندہ ہفتے گفتگو پر اتفاق

مسقط،واشنگٹن (اے ایف پی)ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات کی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پہلی نشست کا اختتام ہوگیا ،  فریقین نے اگلے ہفتے گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کے بعد عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں چند منٹ بات چیت ہوئی۔ بالواسطہ مذاکرات تہران پر عائد پابندیاں ہٹانے اور جوہری مذاکرات کے حوالے سے تھے ۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق باہمی احترام پر مبنی تعمیری ماحول میں اپنی اپنی حکومتوں کے موقف اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے مذاکراتی عمل کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ۔وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وٹکوف کا براہ راست رابطہ باہمی فائدے کے نتیجے کی طرف ایک قدم تھا۔ادھر امریکی صدر نے بات چیت سے چند گھنٹے قبل تہران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر حملہ کر دیں گے ۔عمان کے وزیر خارجہ بدر سعیدی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی،انہوں نے کہامجھے فخر ہے کہ مسقط میں ہم نے مذاکرات کی میزبانی کی،بطور ثالث اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں