فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی

فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ فنڈز میں کمی کی وجہ سے پاکستان سمیت 60 ممالک میں کام کرنے والے اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کر رہا ہے ۔ْ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے ایک خط میں کہا ہے کہ انسانی امداد سے وابستہ کمیونٹی پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دباؤ اور حملوں کی زد میں تھی ، اب فنڈ میں تازہ کٹوتیوں نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔ٹام فلیچر نے کہا کہ انسانی امور کی موجودگی اور سرگرمیاں کیمرون، کولمبیا، اریٹریا، عراق، لیبیا، نائیجیریا، پاکستان، ترکیہ اور زمبابوے میں محدود کر دی جائیں گی۔یاد رہے اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کے عملے کی مجموعی تعداد 2600 ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں