شہری سے موبائل چھین لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے طارق آباد کے قریب شہباز نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔