حنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی:شاداب

حنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی:شاداب

حنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی:شاداب چاہتا ہوں بابر جیتے وہ بے چارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا :کپتان یونائیٹڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ حنین شاہ کو اللّٰہ نے عزت دینا تھی وہ اسے ملی، وہ کافی عرصے سے انجری سے لڑ رہا تھا اسے اللّٰہ نے موقع دیا۔ قذافی سٹیڈیم میں حیدرآباد کنگزمین کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجری سے واپس آنا کوئی آسان کام نہیں تھا اس نے ہمیشہ فائٹ کی، حنین شاہ نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی۔ حیدرآباد کنگزمین کے پاس مومینٹم اچھا بنا ہوا ہے ، فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی اور رنز بچائے ، ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، مجھ سے بھی اچھی ہٹنگ نہیں ہوئی ۔ اچھی چیز یہ ہے کہ میچ کی وجہ سے سب نے انجوائے کیا، شاداب خان نے ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے کہاکہ  ہمارا کمبی نیشن ہی ایسا بنا ہوا تھا۔ میں چاہتا ہوں بابر جیتے وہ بے چارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں