بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے زلمی سکواڈ جوائن کر لیا

 بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے زلمی سکواڈ جوائن کر لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل سے قبل بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا۔

 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پشاور زلمی کی جانب سے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کیلئے خصوصی اجازت دی ہے ۔یاد رہے کہ ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے وطن واپس چلے گئے تھے ، تاہم اب وہ فائنل کے لیے دوبارہ زلمی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ناہید رانا کو فائنل میں کھیلنے کی اجازت دینے پر وہ بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کے شکر گزار ہیں اور یہ زلمی فینز کے لیے خوشی کی خبر ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کی خواہش ہے کہ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد کھلاڑی جلد از جلد ٹیم کو جوائن کریں تاکہ اہم میچز میں شرکت ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں