حالات سے تنگ لڑکی سمیت 3افراد کی خودکشی

حالات سے تنگ لڑکی سمیت 3افراد کی خودکشی

گگو منڈی کے طارق نے بہن کے لاپتہ ہونے پرخودکو فائر مار کو موت کو گلے لگایا غازی آباد میں عثمان نے گولی مارکر، قلعہ دیدار میں لڑکی نے زہریلی گولیاں نگلیں

بوریوالا/گگو منڈی/غازی آباد ، قلعہ دیدار سنگھ(نمائندگان)گگو منڈی، غازی آباد، قلعہ دیدار سنگھ میں حالات سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت3افراد نے خودکشی کرلی۔ بوریوالا کے گاؤں 277 ای بی میں نوجوان طارق نے مبینہ طور پر اپنی بہن کے گھر سے فرار ہونے کے صدمے میں خود کو فائر مار کر زندگی ختم کی۔ واقعے کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس قتل کے شبہ سمیت مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ادھر غازی آباد کے علاقے مہر آباد گلی نمبر 4 میں حالات سے تنگ20 سالہ محمد عثمان نے مبینہ طور پر اپنے والد کے پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ تھیڑی گلاں کے رہائشی اشرف مہر کی 15 سالہ بیٹی نے اپنی والدہ سے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کرجان دیدی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں