مہنگے پٹرول سے عوام کی قوت خرید متاثر ہو رہی،انجمن تاجران

مہنگے پٹرول سے عوام کی قوت خرید متاثر ہو رہی،انجمن تاجران

روز مرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ،مہنگی بجلی ایک الگ بوجھ ہے ،شہزاد اشرف

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے چھوٹا تاجر بری طرح متاثر ہو رہاہے اور اس کے لئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید متاثر ہونے سے خریداری کے رجحان میں کمی سے تاجر وں کے لئے خریدے گئے سامان کی ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔بھاری بھرکم ٹیکسز کی وجہ سے مہنگی بجلی ایک الگ بوجھ ہے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کے لئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پیکیج دیا جائے تاکہ کچھ بوجھ کم ہو سکے ۔اسی طرح تاجروں کو سرمائے کی فراہمی کے لئے بغیر سود قرض کی سکیم کا بھی اعلان کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں