اسلام آباد چیمبر، جی آئی سی سی کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد چیمبر، جی آئی  سی سی کے درمیان معاہدہ

گوانگ زو(اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کیلئے اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے۔۔

 گوانگ زو کے اپنے دورے کے دوران گوانگ زو انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر (جی آئی سی سی)کے ساتھ ایک ا سٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ایگزیکٹو ممبر عمران منہاس کے ہمراہ سردار طاہر محمود دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے چینی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں