چہرے سے ایک اور سکن کینسر ختم کروادیا : مائیکل کلارک

 چہرے سے ایک اور سکن کینسر ختم کروادیا : مائیکل کلارک

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آج سکن کینسر سے آگاہی کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسکن کینسر کے حوالے سے جاری کیے گئے پیغام میں مائیکل کلارک نے کہا کہ سکن کینسر کو چیک کرنے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے چہرے سے ایک اور سکن کینسر ختم کروایا ہے ، یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا مگر مسلسل چیک اپ ضروری ہے تاکہ تاخیر نہ ہو جائے ۔واضح رہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک ایک عرصے سے سکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں