10من مضر صحت گوشت پکڑنے پر فوڈٹیم پر چھریوں سے حملہ

10من مضر صحت گوشت پکڑنے پر فوڈٹیم پر چھریوں سے حملہ

ٹیم نے موڑ کھنڈا میں چھاپہ مارکر 400کلو بیمار جانوروں کا گوشت تلف کردیا

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب کے علاقہ موڑکھنڈا میں مضر صحت گوشت کیخلاف بڑی کارروائی کے دوران ملزموں کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پرچھریوں سے حملہ، لیڈی آفیسر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ، 400 کلو بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور مضر صحت جانوروں کا تقریباً 400 کلو گوشت برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کر دیا۔کارروائی کے دوران ملزموں نے شدید مزاحمت کی اور فوڈ سیفٹی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں لیڈی آفیسر سمیت ٹیم کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں