پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

 پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز  کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متوقع ون ڈے سیریز کے عارضی شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں ماہ مئی کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 مئی سے 5 جون کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے باہمی معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے مطابق سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں