یونائیٹڈ کو شکست کنگزمین فائنل میں کل زلمی سے ٹاکرا

یونائیٹڈ کو شکست کنگزمین فائنل میں کل زلمی سے ٹاکرا

اسلام آباد یونائیٹڈ 187رنز کے تعاقب میں 185رنز تک محدود ،کنگزمین کے عثمان خان کے61رنز،حنین شاہ مین آف دی میچ قرار پائے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو رنز سے ہرا کر پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی،کل کنگزمین اورپشاورزلمی میں ٹرافی کے حصول کیلئے ٹاکرا ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 187 رنز کے تعاقب میں 185 رنز تک محدود کر کے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی،آخری دواوورزمیں یونائیٹڈکو 28رنزدرکارتھے اور19ویں اوورمیں 22رنزبنے جس کے بعدآخری اوورمیں حنین شاہ نے صرف تین ربزبننے دیئے اورفہیم اشرف کی وکٹ بھی حاصل کی اورمین آف دی میچ قرارپائے ،اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مارک چیپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جبکہ حیدر علی نے 31 اور ڈیوون کانوے نے 30 رنز سکور کیے ۔ کپتان شاداب خان نے 22 رنز بنائے ، یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جبکہ کرس گرین نے 21 اور عماد وسیم نے ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ قبل ازیں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے ۔ عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مارنوس لبوشین نے 40 رنز سکور کیے ۔ صائم ایوب 38 اور کوشال پریرا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ مین آف دی میچ قرار دیے گئے حنین شاہ نے چار اوورز میں 37رنزدئیے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں