اے این ایف:3ملزم گرفتار 17 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف:3ملزم گرفتار 17 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف 4کارروائیوں میں 3ملزم گرفتار، 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.53 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

 ہری پور میں کالج کے قریب 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جس نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ گلبرگ ٹاؤن کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا جانے والے پارسل میں جم آلات سے 730 گرام آئس ،حاجی شاہ بس ٹرمینل اٹک کے قریب گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمدہوئی، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں