دیرینہ دشمنی پر شہری کو قابو کرکے تشدد ،زخمی کر دیا گیا

دیرینہ دشمنی پر شہری کو قابو  کرکے تشدد ،زخمی کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بناء پر شہری کو قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 104 ج۔ ب میں اویس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں