نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہوں نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیراعظم دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔۔۔
نواز شریف نے اپنی واپسی کا ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لیا ۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ برطانیہ کی قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے ۔