مقبوضہ کشمیر :طوفانی بارش ، برفباری 3 جاں بحق، 100 مکان تباہ
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں، برفباری ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ کئی مکان اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔
قابض حکام کے مطابق تقریبا100 مکانات مکمل یاجزوی طو ر پر تباہ ہو گئے ہیں اور کچھ سکولوں کی عمارتوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔درخت اکھڑ جانے ،بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی تباہی نے بجلی کی سپلائی لائنوں کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ۔ اننت ناگ ،بڈگام ،بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،ڈوڈا،گاندربل ،جموں ،کشتواڑ ،کولگام ،کپواڑہ ،پونچھ ،پلوامہ ،رام بن ،ریاسی ،شوپیان ،سری نگر اور اودھم پوراضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ،سکول بند کر دئیے گئے ۔