امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 4روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ، نریندر مودی سے ملاقات

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  4روزہ دورے پر بھارت پہنچ  گئے ، نریندر مودی سے ملاقات

نئی دہلی (اے ایف پی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 4 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ۔ دورہ کے دوران ان کی بھارتی نژاد اہلیہ اُشنا وینس اور 3 بچے بھی ہمراہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر نے پیر کو نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی سے ملاقات کی ،اس موقع پر ٹیرف اور دو طرفہ تجارتی معاہدے سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات کے دوران امریکی دفاعی ساز و سامان خریدنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں