سوڈان :نیم فوجی ملیشیا کی گولہ باری ، 30 افراد ہلاک
پورٹ سوڈان(اے ایف پی)سوڈان کے محصور شہر دارفور میں نیم فوجی ملیشیا کی گولہ باری کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔۔۔
مقامی مزاحمتی کمیٹی نے کہا ہے کہ بھاری توپ خانے کی گولہ باری سے شہر کے رہائشی محلوں کو نشانہ بنایا گیا، یاد رہے سوڈان میں سرکاری فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 سے لڑائی جاری ہے ،اقوام متحدہ کے مطابق فریقین میں جھڑپوں کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ۔