آن لائن فراڈ :ایشیائی نیٹ ورک کا دنیا بھر میں دائرہ کار بڑھ رہا :اقوام متحدہ
نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے آن لائن فراڈ کے مراکز چلانے والے ایشیائی جرائم پیشہ نیٹ ورکس دنیا بھر میں اپنی کارروائیاں بڑھا رہے ہیں۔۔۔
وہ نئے متاثرین اور منی لانڈرنگ کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق چینی اور جنوب مشرقی ایشیائی گینگ سالانہ اربوں ڈالر کما رہے ہیں ، سرمایہ کاری، کرپٹو کرنسی، رومانس اور آن لائن فراڈ کے دیگر طریقوں کے ذریعے متاثرین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔