فلپائن اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
منیلا(اے ایف پی) فلپائن اور امریکی فورسز نے پیر کو تین ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے ۔فلپائن کے پانیوں میں دونوں ممالک کے 17ہزار اہلکار مشقوں میں حصہ لیں گے ۔
مشقوں میں اینٹی شپ میزائل سسٹم سمیت جدید ترین امریکی ہتھیاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔فلپائن کے میجر جنرل فرانسسکو لورینزو نے کہا کہ 40ویں بالیکاتن مشقیں عصری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملک کی صلاحیت کو تقویت دیں گی۔ادھر بیجنگ نے منیلا پر خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ مشقیں علاقائی تزویراتی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔