چین :تیز ہوائیں ، سینکڑوں پروازیں منسوخ ،ٹرینیں معطل

بیجنگ(اے ایف پی)تیز ہواؤں نے ہفتے کوبیجنگ اور شمالی چین کے کچھ حصوں میں تباہی مچا دی، سینکڑوں پروازیں منسوخ۔۔
، سیاحتی مقامات بند اور ریل لائنیں معطل ہو گئیں، ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تک بیجنگ کے کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 413 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ متعدد ٹرینوں کی خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔ سمر پیلس، ٹیمپل آف ہیون، بیجنگ چڑیا گھر اور یونیورسل سٹوڈیوز تھیم پارک سمیت سیاحوں کے پرکشش مقامات کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔چینی دارالحکومت میں300 درخت گر گئے ، 19 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔