پاپوا نیو گنی، چلی میں زلزلے کے جھٹکے

سڈنی،سنتیاگو(اے ایف پی)امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ پاپوا نیو گنی کے نیو آئرلینڈ صوبے کے ساحل پر ہفتہ کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔۔
زلزلہ کوکوپو قصبے سے تقریباً 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں 72 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ رات گئے تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔علاوہ ازیں وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،حکام نے آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا۔