شہبازشریف کا بیلا روس کی ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ

شہبازشریف کا بیلا روس کی  ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار  کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ

منسک(اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن روانگی سے قبل بیلاروس کے دارالحکومت منسک کے قریب مائننگ ڈمپ ٹرکوں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، تعمیراتی و کان کنی کی ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری "بیلاز"کا دورہ کیا ۔انہوں نے تعمیر و ترقی میں معاون عالمی فیکٹری کی مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہو ئے دورہ کو نہایت متاثر کن اور فیکٹری کو عظیم منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اعلی ٰمعیار کی ہیوی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں ۔ انہوں نے بیلاروس کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا مل بیٹھ کر مشترکہ منصوبوں اور فیکٹری کی مصنوعات اور سازوسامان پر بات چیت کریں گے ۔قبل ازیں بیلا روس کے وزیر اعظم الیگزینڈر تورچن نے بیلاز آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو فیکٹری کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کے دورہ پر انجینئرز سے روسی زبان میں سوالات اور گفتگو بھی کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں