نئی دہلی میں خطرناک طوفان ،ٹریفک متاثر ،درخت جڑ سے اکھڑ گئے

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خطرناک ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی ۔۔
تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ طاقتور مٹی کے طوفان سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا،ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہوا اتنی تیز تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ عمارت لرز رہی ہے ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی ائیرپورٹ پر 74 ، پرگتی میدان میں 70 اور لودھی روڈ پر 69 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔