ٹرمپ نے ہزاروں افغانوں کا تحفظاتی سٹیٹس ختم کر دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں افغانوں کا تحفظاتی سٹیٹس ختم کر دیا۔ اب امریکا میں موجود افغان مہاجرین کو بھی ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔
تقریباً 14ہزار 600افغان شہری ٹی پی ایس کے اہل تھے ، مئی 2025 میں وہ یہ تحفظ کھو دیں گے ۔ کیمرون کے 7ہزار900 مہاجرین کا ٹی پی ایس جون 2025 میں ختم ہو جائے گا۔ یاد رہے امریکہ کا ٹی پی ایس پروگرام ان افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے جن کے آبائی ممالک قدرتی آفات، مسلح تنازعات یا دیگر غیر معمولی حالات سے دوچار ہوں۔ یہ اسٹیٹس چھ سے 18 ماہ تک کیلئے دیا جاتا ہے ۔