سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی امور پر بات چیت

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور۔۔
عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں تھی۔واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے چکی ہے ۔