غزہ :اسرائیلی بربریت ، مزید 60 فلسطینی شہید،162 زخمی

غزہ :اسرائیلی بربریت ، مزید 60 فلسطینی شہید،162 زخمی

غزہ ، واشنگٹن(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے ، 24 گھنٹے کے دوران بچوں اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 خواتین سمیت مزید 60 افراد شہیداور162شدید زخمی ہو گئے ۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت  میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی جبکہ 1لاکھ 15ہزار225شہری زخمی ہو چکے ہیں ۔فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی صالح محمد کو ان کی اہلیہ اور تین بچوں سمیت شہید کر دیا۔ صالح 18 مارچ کے بعد شہید ہونے والے چوتھی فلسطینی صحافی ہیں۔ایک سینئر امریکی اہلکار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کل پیر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے ۔ دونوں ممالک ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی درآمدات پر 17 فیصد محصولات ، غزہ میں جنگ بندی اور ایران کے جوہری پروگرام پرتبادلہ خیال کریں گے ۔ادھر حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ دکھایا گیا ہے ۔ٹرمپ نے امریکی حملوں میں شہید ہونے والے حوثی جنگجوؤں کی ویڈیو شیئر کر دی، یاد رہے امریکی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کئے ہیں۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے جو ویڈیو شیئر کی ہے وہ ملٹری ڈرونز یا دیگر نگرانی کرنے والے طیاروں سے لی گئی تصاویر سے ملتی جلتی اور بلیک اینڈ وائٹ ہے ، جس میں درجنوں انسانی ہیولوں کو دکھایا گیا ہے ۔حملے کا نشانہ بننے والے مقام پر دھوئیں کے علاوہ سڑک پر متعدد گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں تاہم کوئی قابل شناخت لاش نظر نہیں آتی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں