بھارتی وزیر نے شدید گرمی میں کمبل بانٹ د یئے

بھارتی وزیر نے شدید گرمی میں کمبل بانٹ د یئے

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ کھیل نے شدید گرمی میں غریب عوام میں کمبل بانٹ دیئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ والے دنوں کے دوران وزیرِ کھیل نے اپنے حلقے کے 500 غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کیے ہیں۔

وزیرِ کھیل سریندر مہتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 46 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 6 اپریل کو گرم موسم میں لوگوں میں کمبل تقسیم کیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابقانہوں نے اس کام کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس کے بعد ان پر تنقید کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرم موسم کے دوران لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے پر سریندر مہتا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اوربہت سے صارفین وزیرکوذہنی مریض قراردے رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں