عراق امریکی کمپنی سے بجلی خریدے گا ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بغداد(اے ایف پی)عراق امریکا سے بجلی خریدے گا ،اس ضمن میں عراق نے گزشتہ روز امریکی کمپنی کے سٹریٹجک تعاون کے معاہدے کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔۔
تقریب میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی بھی موجود تھے ۔یہ دستخط 60 نجی فرموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے عراق کے دورے کے دوران کئے گئے ہیں ۔