غزہ ،رہائشی عمار ت پر اسرائیلی بمبار ی ،23فلسطینی شہید

غزہ ،رہائشی عمار ت پر اسرائیلی بمبار ی ،23فلسطینی شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ کے محلے شجاعیہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمبار ی میں 23 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔۔

 جن میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں ۔ غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے کہا ہے کہ بدھ کو غزہ شہر کے محلے شجاعیہ  میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 8بچے اور 8خواتین شامل ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اورملبے تلے دبی نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔ شجاعیہ کے رہائشی 26 سالہ ایوب سلیم نے بتایا کہ چار منزلہ عمارت پر حملہ کیا گیا جبکہ اردگرد کے علاقے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ دوسری طر ف اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے تاکہ حماس کو یرغمالیوں کی رہائی پر مجبور کیا جا سکے ۔کاٹز نے غزہ کو رفح اور خان یونس کے جنوبی شہروں کے درمیان تقسیم کرنے والے نئے اعلان کردہ موراگ کوریڈور کے دورے کے دوران کہا کہ بڑے علاقوں پر قبضہ کر کے اسرائیل کے سکیورٹی زونز میں شامل کیا جا رہا ہے ، جس سے غزہ چھوٹا اور زیادہ الگ تھلگ ہو گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں