12 ہزار سال سے ناپید شدہ جانور واپس’زندہ‘ ہوگیا

12 ہزار سال سے ناپید شدہ جانور واپس’زندہ‘ ہوگیا

لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے بھیڑیے کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے جو 12 ہزار 500 سال سے زائد عرصے سے ناپید تھا۔

ٹیکساس کی کمپنی Colossal Biosciences نے کہا کہ اس کے محققین نے ناپید شدہ بھیڑیے کے ڈی این اے کے دو قدیم نمونوں پر کلوننگ اور جین ایڈیٹنگ پر مبنی طریقہ استعمال کیا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر تین بھیڑیوں کے بچوں کو جنم دیا جا سکے ۔بھیڑیے کے بچوں میں دو چھ ماہ کے نر ہیں جن کا نام رومولس اور ریمس ہے اور ایک تین ماہ کی مادہ ہے جس کا نام خلیسی ہے جو گیم آف تھرونز کے کردار کا حوالہ ہے ۔ایکس پر ایک پوسٹ میں کمپنی نے کیپشن کے ساتھ بھیڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا: \"آپ 10,000 سالوں میں ناپید شدہ بھیڑیے کی پہلی آواز سن رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں