افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ

افغان شہری کا دنیا کا معمر  ترین شخص ہونے کا دعویٰ

کابل (دنیا مانیٹرنگ) افغانستان کے صوبہ خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہوگئی ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کی 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔عاقل نظیر نے کہا کہ وہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ برطانوی افواج کے انخلا کا جشن منایا تھا۔عاقل نظیر نے کہا کہ اس میرے ساتھ جتنے بھی لوگ تھے اب وہ سب فوت ہو چکے ہیں۔ تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کے پاس اپنے دعوے کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ اگر مذکورہ شخص کا دعویٰ دستاویزات یا سائنسی طور پر درست ثابت ہوگیا تو دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر رجسٹر کرائیں گے ۔رواں برس کے آغاز میں برازیل کی ایک خاتون نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ 120 سال کی ہونے کے قریب ہیں، تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کا دعویٰ ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں