کینالز:جمہوری طریقے سے نہ مانے تو وفاقی حکومت1منٹ میں چھوڑدینگے:وزیراعلیٰ سندھ

کینالز:جمہوری طریقے سے نہ مانے تو وفاقی حکومت1منٹ میں چھوڑدینگے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی،ٹھٹھہ (سٹاف رپورٹر،دنیانیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ترقیاتی مہم کا آغاز کردیا ۔ وفاقی نہروں کے منصوبوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کینالز کے معاملے پر جمہوری طریقے سے نہ مانے تو حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے یہ بات محسن ہاؤس میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے پیپلز پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی۔ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کم از کم پانچ ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا جس میں سے ایک ارب روپے چھوٹے پیمانے پر مقامی سطح پر تجویز کردہ منصوبوں کیلئے مختص ہوں گے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ آپکی حکومت ہے ، پیپلز پارٹی عوام کی ہے ، ہم آپ کی خدمت کیلئے موجود ہیں۔ انہوں نے ٹھٹھہ اور سجاول کو 15 دن کی ڈیڈ لائن دی کہ وہ اپنی ترقیاتی تجاویز پیش کریں۔انہوں نے چولستان اور چوبارہ نہروں کے منصوبوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی مقاصد کے تحت بنائی جانے والی ایسی اسکیمیں ہیں جن کا مقصد سندھ کا پانی چوری کرنا ہے ، سندھ کے لوگ زندہ اور بیدار ہیں، ہم کسی صورت ان نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں بلاول بھٹو زرداری بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں