انخلا مہم جاری ،پنجاب سے ابتک 9809 غیر قانونی مقیم افراد بیدخل

 انخلا مہم جاری ،پنجاب سے ابتک  9809 غیر قانونی مقیم افراد بیدخل

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم، غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری،لاہور سمیت صوبہ بھر سے ابتک 9809 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ مہم کے دوران 10357 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 548 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں