بھکاری مافیا کو سعودی عرب جانے سے روکیں گے : وزیر داخلہ کی سفیر نواف بن سعید سے ملاقات

بھکاری مافیا کو سعودی عرب جانے سے روکیں گے : وزیر داخلہ کی سفیر نواف بن سعید سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں،بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا،سعودی عرب جانے سے روکیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید موثر تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں