دنیا بھرمیں 2 ارب افراد سماجی تحفظ کے نظاموں سے باہر: عالمی بینک

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب افراد سماجی تحفظ کے نظاموں سے باہر ہیں۔
ترقی پذیر ممالک میں ہر تین میں سے ایک شخص سماجی تحفظ کے کسی نظام سے مستفید ہو رہا ہے لیکن اسکے باوجود 1.6 ارب افراد مکمل طور پر کسی پروگرام یا نظام سے باہر ہیں،40 کروڑ افراد کو ملنے والی امداد اس قدر قلیل ہے کہ وہ غربت سے نکلنے میں مدد نہیں دے سکتی۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ کم آمدنی والے ممالک میں سماجی تحفظ کا دائرہ کارصرف 25 فیصد آبادی تک محدود ہے۔