پاکستان اور افغانستان میں ایک ساتھ پولیو مہم شروع ہوگی

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہم 21اپریل سے نئی انسداد پولیومہم شروع کررہے ہیں ،اس سال پاکستان اورافغانستان میں ایک ساتھ کمپین شروع اورختم ہوگی، دسمبر تک ملک سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔۔۔
افغانستان میں طالبان حکومت بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہے ، آئندہ انسداد پولیو مہم افغانستان سے مل کر رہے ہیں، حکومت پولیوٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بہت سے علاقوں کے سیوریج میں پولیووائرس موجود ہے ، اس سال ملک میں پولیوکے 6 کیسزسامنے آئے ، پولیوصرف پاکستان اورافغانستان میں باقی رہ گیا ہے ، دسمبرتک ملک سے پولیوکاخاتمہ کرینگے ،مصطفیٰ کمال نے کہا حلف اٹھانے کے بعدچاروں صوبوں کے وزرائے صحت سے رابطہ کیا ۔ کینسرکاعلاج موجودہے ،پولیوکی بیماری کا علاج نہیں، بھارت سے میچ ہوتوپوری قوم ایک ہوجاتی ہے ،پولیوکے معاملے پربھی پوری قوم ایک ہو ، شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ،بہتر پلاننگ کی بدولت پولیوسے جان چھڑالیں گے ، دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے۔