وزیراعلیٰ مریم نواز کاای سی او وفد کو پرتکلف عشائیہ، شاہی قلعہ کا دورہ بھی کیا

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ای سی او وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور اور ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری بھی عشائیے میں شریک ہوئے ۔وفد کی لاہور کے روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وفد نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں ای سی او وفد نے شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔ وفد کو خصوصی رکشوں پر قلعہ کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا۔وفد نے شیش محل میں ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ فنکاروں نے مغلیہ طرز کا لباس پہن کر فن کا مظاہرہ کیا ۔