ایک اور میثاق جمہوریت تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی، رانا ثنا

ایک اور میثاق جمہوریت تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی، رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پی ٹی آئی اپنے معاملات میں بری طرح الجھتی جارہی ہے اور جب تک یہ جماعت الجھی رہے گی پاکستانی سیاست کو بھی الجھائے رکھے گی، یہ جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی اور اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تو حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں