نہری ایشو پرکوئی بھی انتہائی قدم اٹھا یاجا سکتا ، پیپلز پارٹی

 نہری ایشو پرکوئی بھی انتہائی قدم اٹھا یاجا سکتا ، پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کوئی چیز قبل از وقت نہیں کہہ سکتے لیکن نہری ایشو پر پارٹی حکومت چھوڑنے سمیت کوئی بھی انتہائی قدم اٹھا سکتی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکمران فوری مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر متنازعہ مسائل کا حل نکالیں۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں میاں مصباح الرحمن ،عائشہ نواز ودیگررہنمائوں کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا نہروں کا ایشو سنگین ہو رہا ہے ،کہیں یہ نہریں بھی دوسرا کالا باغ ڈیم نہ بن جائیں۔ طے شدہ تقسیم کے مطابق پانی سب کا چلنا چاہیے ۔کچھ لوگ اسے سندھ کا ایشو بنا کر سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ کسی ایک صوبے کا ایشو نہیں۔ہم پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہیں۔6نہروں میں پانی جائیگا کہاں سے ،آج تک کسی نے نہیں بتایا،خدارا ہوش کے ناخن لیں، انتشار پرخدانخواستہ کوئی المیہ نہ ہو جائے ۔انہوں نے کہا صدر نے آج تک ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کیا،بہتان طرازی ٹھیک نہیں، کوئی ایسا کاغذ یا چیز دکھا دیں جس پر صدر کے دستخطوں کا الزام لگایا جاتا ہے ،آپ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،خود ہی پیکا ایکٹ اور جھوٹی خبر دیتے ہیں۔حسن مرتضیٰ نے ایم پی اے ممتاز خان چانگ کے گھر پر چھاپے اور انکے منیجر کی غیر قانونی گرفتاری کو تشویشناک اور جمہوریت کیلئے خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی اور کہا یہ اقدام سیاسی انتقام اور پیپلز پارٹی کیخلاف منظم مہم کا حصہ ہے ۔ اداروں کو سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینی چاہیے ۔ ممتاز خان اور ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات بنانا اور تنگ کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے انکے منیجر کو فوری طور پر رہاکرکے تمام بے بنیاد الزامات واپس لیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں