شفاف انتخابات کیلئے سیاستدانوں کے درمیان ڈائیلاگ ضروری :سراج الحق

لوئر دیر(آئی این پی)جماعت اسلامی کے سابق مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنا یا جاسکے۔۔۔
ملک میں امن اومان کی صورتحال تشویشناک ہے، حکمران محفوظ ہیں لیکن عوام غیر محفوظ ہیں، حکومت کے پی ، بلوچستان اور سندھ میں قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں پریس کانفرنس میں کیا۔ سراج الحق نے کہا اوور سیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ سالانہ 31 بلین ڈالرز بھیجتے ہیں لیکن پاکستان میں غیر یقینی اور بد امنی پر وہ تشویش میں مبتلا ہیں اگر حکومت اوورسیز کوتحفظ فراہم کرے تو وہ 5سال میں 55بلین ڈالر زرمبادلہ بھیج سکتے ہیں۔