کسی کو سیاسی یا کور کمیٹی سے نہیں نکالا جارہا:شیخ وقاص

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کسی کو کور کمیٹی اورسیاسی کمیٹی سے نہیں نکالا جار ہا، نہ ہی پالیسی تبدیل ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کوئی ہدایات نہیں دیں۔۔۔
سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کررہی ہیں،ہم نے اسکی تردید کی ہے، پالیسی جس طرح پہلے جاری تھی وہ اسی طرح چل رہی ہے ،مولانا فضل الرحمن نے 15 تاریخ تک وقت مانگا تھا،ہماری طرف سے مولانا سے جو باتیں ہونی تھی وہ ہوچکی ہیں،مولانا کے تحفظات ہم تک پہنچ گئے ہیں اور ہمارے تحفظات مولانا تک پہنچ گئے ہیں،اب مولانا نے اپنی شوریٰ سے بات کرنی ہے ،اس کیلئے وقت مانگا، جی ٹی ایس سے ہمارے معاملات طے پاچکے ہیں،مولانا کاجواب آجائے گا، پھر بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے ۔پھر ہم احتجاج کا اعلان کردینگے ،امریکی وفد سے ملاقات بارے کہا فارن آفس سے ہم نے رابطہ کیا تھا ،انہوں نے بتایا ہم نے ملاقات کیلئے سب کو بلایا تھا،جس میں ہمارے دو لوگ عاطف خان اورڈاکٹر امجد گئے تھے ،ایسے وفد آتے رہتے ہیں، اس میں سب اگر نہیں ملتے کوئی ایشو نہیں ،ممکن ہے عاطف خان نے عمران خان کے حوالے سے وفدسے بات کی ہو، عاطف خان اورڈاکٹر امجد نے امریکی وفد سے ملاقات کی ہے تو اسکے حوالے سے ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں تھی، عاطف خان کورکمیٹی کے ممبر ہیں اور ذمہ دار انسان ہیں، بات کرنے کا موقع ملنے پر انہوں نے بات کرلی ہو گی، مائنز اینڈ منرلز بل بارے پارٹی نے کے پی حکومت کو اپنا فیصلہ بتادیا ہے ، جس میں وزیر اعلی ٰ علی امین گنڈاپور نے بریفنگ دی تھی کہ عمران خان کی اجازت کے بغیر یہ بل پاس نہیں ہوگا، یہ بل عمران خان کی رہائی سے مشروط نہیں۔مائنز اینڈ منرلز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک عمران خان نہیں کہیں گے ،پارٹی کی طر ف سے کسی سے بات نہیں ہورہی اگر کوئی بات کررہا ہے تووہ کرے ،اس کو منع نہیں کرسکتے ۔