کنٹریکٹ ہیلتھ ملازمین کو ریگولرکیا جائے :حافظ نعیم

 کنٹریکٹ ہیلتھ ملازمین کو ریگولرکیا جائے :حافظ نعیم

لاہور (سیاسی نمائندہ،صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا بنیادی اور دیہی مراکز صحت کو آؤٹ سورس نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محکمہ صحت کےکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے ،موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے ،بادشاہ سلامت اور شہزادی بننے کا عمل کوئی نیا نہیں ہے ،انہوں نے خاندانوں میں حکومت بانٹی ہے ، یہ خود ٹھیکے پر دی گئی حکومت ہے ،اس لیے یہ بنیادی چیزوں کو بھی ٹھیکے پر دینا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈہیلتھ الائنس کے مال روڈپر احتجاجی دھرنا میں اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہم محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں،اگر کسی ایک کی بھی نوکری گئی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے ،اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو گھر چلے جائیں اور ہماری جان چھوڑ دیں ۔یہاں جو پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے یہ ملک کی خدمت کر رہے ہیں،یہ بچیاں اتنی محنت کر کے ڈاکٹر بنتی ہیں،جب ڈاکٹر بنتی ہیں تو تنخواہ پچاس ہزار کیا یہ ظلم نہیں ہے ،پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ظلم ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں