پیرمحل :اوباش شخص کی کمسن بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی،مقدمہ درج

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) اوباش شخص کی کمسن بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 403ج ۔ب کے مکین طارق حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ۔۔۔
اوباش محمد عثمان میرے 8سالہ بھتیجے (ع)کو ورغلا کر قریبی حویلی میں لے گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہو ئے اسے بدفعلی کا نشانہ بنا دیا جبکہ مذکورہ واقعہ پر الٹا اوبا ش کے ساتھیوں نے ہم سے جھگڑا کرتے ہو ئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، متعلقہ تھا نہ پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کردیا۔