دیر ینہ دشمنی ،مسلح افراد کی شہری پر مبینہ فائرنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیر ینہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد کی جانب سے شہری پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے محلہ افغان آباد میں طاہر ندیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران درینہ دشمنی کی بناء پر ملزمان نے دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔